Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’جن لوگوں کی یہ چیز مضبوط ہو وہ زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں‘ سائنسدانوں نے لمبی عمر کا سب سے اہم راز بتادیا

#paksa #paksa.co.za ’جن لوگوں کی یہ چیز مضبوط ہو وہ زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں‘ سائنسدانوں نے لمبی عمر کا سب سے اہم راز بتادیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) طویل عمر کی خواہش تو ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن اسے پانا کسی کے بس کی بات نہیں کہ یہ قدرت کا اختیار ہے، تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے آپ طویل العمری کے امکانات میں 50فیصد سے زائد کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف مشی گن کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ جن لوگوں کے پٹھے مضبوط ہوں وہ کمزورپٹھوں والے افراد کی نسبت 50فیصد زیادہ عمر پاتے ہیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے 8300مردوخواتین کے ہاتھوں کی گرفت کی مضبوطی اور ان کی عمر کی طوالت کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق ہاتھ کی گرفت کی مضبوطی کا انسان کی عمر کی طوالت سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے کیونکہ یہ مضبوطی انسان کے پٹھوں کی مضبوطی کی غماز ہوتی ہے۔ جن لوگوں کے ہاتھ کی گرفت کمزور ہو ان کے جلد موت کے منہ میں جانے کے امکانات 50فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیٹ ڈشونی کا کہنا تھا کہ ”انسان کے پٹھوں کا موٹا ہونا ضروری نہیں بلکہ ان کا مضبوط اور طاقتور ہونا ضروری ہے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ تمام عمر، بالخصوص آخری عمر میں جم میں کسرت کرتے ہیں اوراپنے پٹھوں کو مضبوط رکھتے ہیں وہ دوسروں کی نسبت زیادہ عمر پاتے ہیں۔“

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …