Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za خاتون نے پیسے بچانے کے لئے تین ہفتے تک نوڈلز کے علاوہ کچھ نہیں کھایا، لیکن اس کا انجام کیا نکلا؟ جان کر آپ ایسی غلطی کبھی نہ کریں

#paksa #paksa.co.za خاتون نے پیسے بچانے کے لئے تین ہفتے تک نوڈلز کے علاوہ کچھ نہیں کھایا، لیکن اس کا انجام کیا نکلا؟ جان کر آپ ایسی غلطی کبھی نہ کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لڑکی نے پیسے بچانے کی خاطر تین ہفتے تک نوڈلز کے سوا کچھ نہیں کھایا لیکن اسے ایسے انجام سے دوچار ہونا پڑ گیا کہ جان کر آپ کبھی ایسی غلطی نہیں کریں گے۔ ویب سائٹ شنگھائسٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام ہونگ جیا ہے جو جیانگ ژو شہر کی رہائشی اور کالج کی طالبہ ہے۔ وہ سنگلز ڈے کے لیے پیسے بچانا چاہتی تھی چنانچہ اس نے کھانا ترک کرکے صرف نوڈلز پر گزارا کرنا شروع کر دیا لیکن صرف 3ہفتے گزرنے پر ہی وہ شدید بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہونگ جیا کو انتہائی تیز بخار ہوااور اسے کئی دن ہسپتال میں رہنا پڑا۔ صحت مند ہونے کے بعد اس نے بتایا کہ اس نے کھانا ترک کرکے جتنی بھی رقم جمع کی تھی وہ علاج پر خرچ ہو گئی۔ جب ہونگ کی ماں کو اس کی بیماری کے حوالے سے معلوم ہوا تو اس نے وی چیٹ پر اسے پیغام بھیجا جو ہونگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ڈانٹ پلاتے ہوئے اس کی ماں نے کہا کہ ”تمہیں بیمار ہونا ہی چاہیے تھا، تمہیں کس نے کہا تھا کہ فاقے کرو اور صرف نوڈلز پر اکتفا کرو۔اب زیادہ سے زیادہ پانی پینا، تاکہ طبیعت جلد بحال ہو سکے۔“

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …