Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za خاتون کی آنکھ میں بیڈمنٹن کھیلتے شٹل کاک لگ گئی، پھر 28 سال بعد ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو اس کی آنکھ میں کیا چیز مل گئی؟ ایسا واقعہ کہ ڈاکٹر نے بھی کبھی نہ سنا تھا

#paksa #paksa.co.za خاتون کی آنکھ میں بیڈمنٹن کھیلتے شٹل کاک لگ گئی، پھر 28 سال بعد ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو اس کی آنکھ میں کیا چیز مل گئی؟ ایسا واقعہ کہ ڈاکٹر نے بھی کبھی نہ سنا تھا

ڈنڈی(نیوز ڈیسک)یہ 28 سال قبل کی بات ہے کہ جب بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے ایک 14 سالہ لڑکی کی آنکھ پر شٹل کاک لگی اور وہ سمجھی کہ اس کی آنکھ میں لگا کنٹیکٹ لینز باہر گرگیا تھا، مگر تین دہائیاں بعدیہ حیرتناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ لینز اس تمام عرصے کے دوران آنکھ کے اندر ہی موجود تھا۔

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی اب 42 سال کی خاتون ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے اسے اپنی بائیں آنکھ میں تکلیف محسوس ہورہی تھی اور آنکھ کا بالائی حصہ سوجنا شروع ہوگیا تھا جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس گئی۔ نائن ویلتھ ہسپتال اینڈ میڈیکل سکول کے ایک سرجن نے حیران کن انکشاف کیا کہ خاتون کی آنکھ میں ایک مکمل کنٹیکٹ لینز دھنسا ہوا تھا۔ ایک انتہائی حساس اور مشکل آپریشن کے بعد اس کنٹیکٹ لینز کو نکال لیا گیا۔ کنٹیکٹ لینز اب بھی مکمل حالت میں تھا تاہم تین دہائیوں تک خاتون کی آنکھ میں پیوست رہنے کے باعث اس کی سطح پر نامیاتی مادے کی تہہ جم چکی تھی۔ یہ واقعہ ڈاکٹروں کیلئے بھی حیران کن ثابت ہوا ہے۔ خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے اس کی تفصیلی رپورٹ سائنسی جریدے ”بی ایم جے کیس رپورٹ“ میں شائع کی ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …