Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za دلہن کے لئے مہمانوں کی شادی کی تقریب میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر شرکت

#paksa #paksa.co.za دلہن کے لئے مہمانوں کی شادی کی تقریب میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر شرکت

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک لڑکی کی شادی ہوئی جس کی تقریب میں شریک مہمانوں نے دلہن کی خاطر اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تقریب میں شرکت کی۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر مالنے کی 32سالہ سٹیفنی ایگنیو نامی دلہن کی شادی روبی کیمپ بیل نامی دولہا سے ہوئی۔ سٹیفنی 27سال کی عمر میں بصارت سے محروم ہو گئی تھی۔ چنانچہ اس نے خواہش ظاہر کی کہ اس کی شادی میں آنے والے تمام مہمان آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

شادی میں شریک تمام 54مہمانوں نے اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے تقریب میں آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔ سٹیفنی کا کہنا تھا کہ ”میں چاہتی تھی کہ میری شادی میں شریک ہونے والے لوگوں کو بھی تقریب کا ویسا ہی تجربہ ہو جیسا مجھے ہونا تھا۔ “ اپنے دولہا کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ”میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا۔ میں صرف اس کی جسامت بتا سکتی ہوں۔ اس کا قد 6فٹ 4 انچ ہے اور میرا 5فٹ 4انچ۔ “ واضح رہے کہ سٹیفنی کو Come-Rod Dystrophyنامی عارضہ لاحق ہوا تھا جس کی وجہ سے اس کی بصارت چلی گئی۔ اس کی ماں بھی اس مرض کی وجہ سے بینائی کھو بیٹھی تھی۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …