Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za دنیا کا سب سے مہنگا اور بڑا گھر بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا، اس میں کیا کچھ ہے اور صرف 5 لوگوں کے لئے کتنے سو ملازم؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے بہت زیادہ

#paksa #paksa.co.za دنیا کا سب سے مہنگا اور بڑا گھر بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا، اس میں کیا کچھ ہے اور صرف 5 لوگوں کے لئے کتنے سو ملازم؟ جواب آپ کے تمام اندازوں سے بہت زیادہ

ممبئی(نیوز ڈیسک)بڑے گھر سے آپ کے ذہن میں کتنے بڑے گھر کا تصورآتا ہے؟ شاید کوئی تین چار منزلہ گھر، جس میں کچھ درجن کمرے ہوں گے، ایک بڑا سا باغیچہ اور ایک آدھ سوئمنگ پول بھی ہو گا۔ یقینا یہ ایک بڑے گھر کا ہی نقشہ ہے، مگر ذرا ٹھہرئیے، ایک نظر اس گھر پر بھی ڈال لیجئے، اور دیکھ لیجئے کہ بڑا گھر کس کو کہتے ہیں۔ دراصل یہ تو دنیا کا سب سے بڑا گھر ہے، اور دلچسپ بات کہ یہ بھارت میں ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ غریب لوگ کا دیس بھی ہے۔

دی مرر کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے جنوبی حصے میں واقع اس گھر کی مالیت ایک ارب پاﺅنڈ، یعنی تقریباً ایک کھرب 63 ارب پاکستانی روپے، سے بھی زیادہ ہے۔ اس ایک گھر میں تین ہیلی پیڈ ہیں، ایک تھیٹر ہے، متعدد سوئمنگ پول ہیں، اور اس کے پانچ مکینوں کی خدمت گزاری کے لئے 600 ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ بھارت کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی کا گھر ہے جو 27 منزلوں پر مشتمل ہے اور اس میں مکیش اپنی اہلیہ نیتا اور تین بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

اکسٹھ سالہ مکیش امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں اور اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کی قائم کردہ وسیع و عریض کاروباری سلطنت کے مالک ہیں۔ انہوں نے یہ گھر 2010ءمیں تعمیر کروایا۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق 2017ءمیں مکیش امبانی کی دولت 34 ارب پاﺅنڈ، یعنی 50 کھرب پاکستانی روپے سے زائد تھی۔ وہ متعدد کاروباری کمپنیوں کے مالک ہونے کے ساتھ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز کے مالک بھی ہیں۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …