Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za دنیا کی سب سے خطرناک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کیا کرتی تھی؟ جان کر ہی مردوں کی بھی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں

#paksa #paksa.co.za دنیا کی سب سے خطرناک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، یہ کیا کرتی تھی؟ جان کر ہی مردوں کی بھی ٹانگیں کانپنے لگ جائیں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں دنیا کی سب سے خطرناک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایسے جرائم میں ملوث تھی کہ سن کرمردوں کی ٹانگیں بھی کانپنے لگیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بسیراں نامی اس 62سالہ خاتون کے خلاف بھارت کے مختلف تھانوں میں 113سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں ڈکیتی، قتل، سمگلنگ وغیرہ جیسے سنگین جرائم کے مقدمات شامل ہیں۔ بسیراں نے ایک گینگ بنا رکھا تھا جو مختلف ریاستوں میں جرائم کرتا تھا۔ اس کے گینگ کے رکن اسے ’ماتا‘ یعنی ماں کہتے تھے اور یہ خاتون لوگوں میں خوف و ہراس کی علامت بنی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بسیراں راجستھان میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی۔ شروع سے ہی وہ جرائم کی دنیا میں چلی گئی۔ 45سال قبل اس نے اپنے جرائم کا اڈا جنوبی دہلی میں منتقل کر لیا اور بڑے پیمانے پر منشیات کا دھندہ شروع کر دیا۔ اس دوران اس نے درجنوں سنگین جرائم بھی کیے۔ وہ سپاری لے کر لوگوں کو قتل بھی کرواتی تھی۔ طویل عرصے سے پولیس اس کو گرفتار کرنے کے لیے جتن کر رہی تھی تاہم ہر بار اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا۔ گزشتہ دنوں پولیس کو سنگم ویہار کے علاقے سے مخبری ملی، جہاں بسیراں کے خاندان کے لوگ رہتے ہیں اور وہ انہیں ملنے وہاں گئی تھی۔ پولیس نے مخبری پر چھاپہ مارا تو اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بسیراں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے 60ہزار روپے لے کر اترپردیش کے مرزا نامی شخص کو قتل کیا تھا۔مرزا کے قتل کی سپاری اس کی سوتیلی بہن منی بیگم نے دی تھی۔ منی خود ہی مرزا کو لے کر بسیراں کے ٹھکانے پر گئی جہاں گینگ کے اراکین آکاش، وکاش اور نیرج مقتول کو شراب پلانے کے بہانے جنگل میں لے گئے اور وہاں اسے قتل کرکے اس کی لاش جلادی۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …