Home » Sports News » #paksa #paksa.co.za رات بھر ٹیکسی چلانے کے بعد والد صبح مجھے پریکٹس کیلئے لے جاتے ، معین علی

#paksa #paksa.co.za رات بھر ٹیکسی چلانے کے بعد والد صبح مجھے پریکٹس کیلئے لے جاتے ، معین علی

لندن (ویب ڈیسک)انگلش آل رائڈر معین علی کرکٹر بننے کی وجہ اپنے والد کو قرار دے دیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے والد رات بھر ٹیکسی چلاتے تھے ، صبح 6بجے ان کی واپسی ہوتی اور پھر 9بجے وہ مجھے پڑیکٹس کیلئے لے جایا کرتے تھے ، ان کی بڑی خواہش تھی کہ میں کرکٹر بنوں ، جب میں چھوٹا تھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ اپنی زندگی کے 2برس مجھے دے دو ، اس کے بعد جو دل چاہے کرنا ، میں جن لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرتا ان میں سے کسی کے پاس بھی بیٹ ، پیڈز اور دیگر سامان نہیں تھا سب ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے تھے

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے انگلش ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا ، میرے والد بھی بہت خوش ہیں ، وہ فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ میرابیٹا انگلینڈ کی جانب سے کھیلتا اور ان کی یہی خوشی میرے لیے سب کچھ ہے ۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …