Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za زہریلے ترین سانپوں کے زہر میں ایسی کیا چیز ہوتی ہے کہ آدمی کی فوری موت ہوجاتی ہے، سائنسدانوں نے تجزیہ کیا تو ایسا انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

#paksa #paksa.co.za زہریلے ترین سانپوں کے زہر میں ایسی کیا چیز ہوتی ہے کہ آدمی کی فوری موت ہوجاتی ہے، سائنسدانوں نے تجزیہ کیا تو ایسا انکشاف کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) زہریلے سانپ کے کاٹے سے انسان کی فوری موت واقع ہو جاتی ہے لیکن اس کے زہر میں ایسا کون سا عنصر ہوتا ہے جو انسان کو موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے؟ اب ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کا ایسا حیران کن جواب دے دیا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق برازیل کے ادارے بیوٹینٹن انسٹیٹیوٹ اور امریکہ کی یونیورسٹی آف نیو ہیمپشائر کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق میں سانپوں کے زہر کا تجزیہ کرکے بتایا ہے کہ ”سانپوں کے زہر میں شوگر مالیکیولز کا ایک گروپ ہوتا ہے جسے جیلکینز (gylcans)کہتے ہیں۔ زہر میں یہ گروپ انتہائی پیچیدہ کڑیوں کی صورت میں پروٹینز سے منسلک ہوتا ہے۔ یہ وہ عنصر ہے جو انسان کی موت کا سبب بنتا ہے۔“

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ سولانج سیرانو کا کہنا تھا کہ ”ہم نے 8اقسام کے انتہائی زہریلے سانپوں کے زہر کا تجزیہ کیا اور ان تمام کے زہر میں شوگر کا یہ گروپ موجود تھا۔ اس تجزیئے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک ملی میٹر زہر میں 100ملی گرام کے لگ بھگ پروٹین ہوتا ہے جس سے جیلکن منسلک ہوتا ہے۔ پروٹین کی کثافت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ انتہائی موٹا اور جیل کی شکل کا ہوتا ہے۔ جیلکن میں سیالیک ایسڈ (Sialic acid)ہوتا ہے جو ممکنہ طور پر زہر کی حل پذیری اور اس کے اثرکو بڑھاتا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …