Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سائنسدانوں نے بچے پیدا کرنے کے لئے سال کا بہترین وقت بتادیا

#paksa #paksa.co.za سائنسدانوں نے بچے پیدا کرنے کے لئے سال کا بہترین وقت بتادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں شادی شدہ جوڑے اولاد کی نعمت سے مالامال ہوتے ہیں، اب سائنسدانوں نے اس کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ دی مرر کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سردیوں کا موسم سال کا وہ بہترین وقت ہے جب مردوخواتین حصول اولادکی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں مردوں کے سپرمز کا معیار باقی پورے سال کی نسبت سب سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اسی موسم میں بیضوں کے سپرمز کے ساتھ اختلاط کرنے اور بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بھی باقی مہینوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔چنانچہ یہ وہ وقت ہے جب اولاد کے حصول میں دشواری کا سامنا کرنے والے میاں بیوی کے اولاد پانے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

ڈنمارک کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”جن خواتین کو حاملہ ہونے میں دشواری کا سامنا ہے انہیں سردیوں کے موسم میں متحرک تو رہنا چاہیے لیکن زیادہ سخت ورزش اور مشقت طلب کاموں سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے ان کے حاملہ نہ ہونے کا خطرہ 230فیصد بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اپنے وزن پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ جن خواتین کا باڈی میس انڈیکس 30یا اس سے زائد ہو انہیں حاملہ ہونے میں 2گنا زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔مرد اگر ہفتے میں 3دن 30منٹ کے لیے ورزش کریں توان کے سپرمز کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ تاہم زیادہ کڑی ورزش ان میں ٹیسٹاسٹرون کی کمی کا سبب بنتی ہے۔ چنانچہ سردیوں کے موسم میں جب وہ بچہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہوں، انہیں بھی زیادہ سخت ورزش سے گریز کرنا چاہیے۔“

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …