Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سعودی عرب کو میزائلوں سے تباہ کرنے کی سنگین ترین دھمکی

#paksa #paksa.co.za سعودی عرب کو میزائلوں سے تباہ کرنے کی سنگین ترین دھمکی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر ایران پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن کی زد میں ایران کی تیل کی فروخت بھی آئے گی۔ اب اس امریکی اقدام پر ایران کے ایک بڑے عالم نے امریکی اتحادیوں سعودی عرب اور اسرائیل کو اب تک کی سنگین ترین دھمکی دے ڈالی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق آیت اللہ احمد عالم الہدیٰ نے امریکی پابندیوں پر سنگین دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر ایران کی تیل کی برآمدات روکی گئیں تو ہم سعودی عرب اور اسرائیل سمیت خطے کے تمام عرب امریکی اتحادی ممالک کو میزائلوں سے نیست و نابود کر دیں گے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ایرانی ماہرین کی حکومتی اسمبلی کے رکن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر ہماری تیل کی فروخت روکی گئی تو ذہن میں رکھیں کہ ایران بھی خلیج فارس سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کو روک سکتا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 400ڈالر فی بیرل تک پہنچاسکتا ہے۔اگر ایران نے فیصلہ کر لیا تو خطے کے کسی ملک سے تیل کا ایک قطرہ بھی باہر نہیں جا سکے گا اور ہم 90منٹ میں میزائلوں سے خطے کے تمام امریکی اتحادی ممالک کو تباہ کر دیں گے۔‘‘

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …