Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع

#paksa #paksa.co.za سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع

اسلام آباد(پاکستان)سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج سے وصول اور جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی وصولی اور انہیں جمع کرنے کا یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے طے کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی ویسے ہی رہیں گے جیسے الیکشن ایکٹ میں طے کئے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی اردو اور انگریزی زبان میں دستیاب ہیں،قومی اسمبلی 30،صوبائی اسمبلی کی سکیورٹی فیس 20ہزار روپے ہے جو انتخابات میں ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے پر ضبط کرلی جائے گی،کاغذات نامزدگی شام 4 بجے تک حاصل کئے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کاغذات نامزدگی کی تبدیلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن اور سردارایاز صادق کی اپیلیں باضابطہ سماعت کےلئے منظور ہوچکی ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں اور انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …