Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سپین میں سڑک کے کنارے 2لاکھ پونڈ کے کرنسی نوٹ برآمد

#paksa #paksa.co.za سپین میں سڑک کے کنارے 2لاکھ پونڈ کے کرنسی نوٹ برآمد

میڈرڈ(این این آئی)اسپین میں سڑک کنارے 2لاکھ پونڈ کے کرنسی نوٹ بینک میں جمع کرادیاگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک شخص کو جو اے فور موٹر وے سے کہیں جارہا تھا وسطی سپین کے ٹولیڈو علاقے سے گزرتے ہوئے سڑک کے کنارے تقریباً2لاکھ پونڈ کے برطانوی کرنسی نوٹ پڑے ہوئے ملے تو وہ حیران رہ گیا۔ مگر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیدی گئی جس کے بعد اس رقم کو ایک بینک میں پہنچا دیا گیا۔ بینک ذرائع کا کہناتھا کہ مختلف مالیت کے کرنسی نوٹ پر مشتمل جب رقم کو گنا گیا تو پوری رقم 209000پونڈ نکلی۔ پولیس نے اب اس بات کی چھان بین شروع کردی ہے کہ یہ ر قم کس کی ہے؟ کہاں سے آئی اور کس نے یہاں رکھی؟ یہ رقم ٹمبلیک کے علاقے سے ملی ہے مگر اس رقم کیلئے نہ تو اب تک کسی نے دعویٰ کیا ہے اور نہ ہی متعلقہ حکام اس کی حقیقت معلوم کرسکے ہیں۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …