Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za سپیکر اسد قیصر کا پاٹا کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط

#paksa #paksa.co.za سپیکر اسد قیصر کا پاٹا کو ٹیکس فری قرار دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط

پشاور(پاکستان) خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وفاق اور صوبوں کے زیرانتظام علاقوں (فاٹا، پاٹا) کو ٹیکس فری قرار دینے کےلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق بل میں پاٹا کو شامل کرنے سے بل کی ترمیم میں مشکلات پیدا ہوں گی۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو بل پر تحفظات ہیں اور انہوں نے علاقے کو 10 سال تک ٹیکس فری قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے خط میں مزید کہا ہے پاٹا سے منتخب ارکان اسمبلی کا مطالبہ جائز ہے، فاٹا اور پاٹا دہشتگردی سے مثاثر ہوئے جبکہ آپریشن اور قدرتی آفات سے ان علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت فاٹا اور پاٹا کو ٹیکس فری کرنے کا اعلامیہ جاری کرے۔

 

 

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …