Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سیالکوٹی منڈے کے بعد سواتی پٹھان بھی مید ان میں آگیا ،برطانوی دوشیزہ پاکستانی کے پیار میں سوات کی جنت نظیر وادی میں پہنچ گی

#paksa #paksa.co.za سیالکوٹی منڈے کے بعد سواتی پٹھان بھی مید ان میں آگیا ،برطانوی دوشیزہ پاکستانی کے پیار میں سوات کی جنت نظیر وادی میں پہنچ گی

سوات ( پاکستان )سیالکوٹ کے لڑکے کی امریکی خاتون سے شادی کے بعد کی سوشل میڈ یا پر دھوم مچنے کے بعد سواتی پٹھان بھی میدان میں آگیا ،برطانوی دوشیزہ سوات کے پٹھان پر دل ہار بیٹھی ، اپنے پیا گھر سوات پہنچنے والی اس گوری میم کو خوبرو نوجوان ہی نہیں سوات کی جنت نظیر وادی بھی بھا گئی ہے۔

لین پرفیکٹ نامی برطانوی خاتون کی فیس بک پر سواتی نوجوان عثمان خان سے بات چیت شروع ہو گئی اور یہ بات چیت جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گئی ۔جس کے بعدبرطانوی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں سوات کی خوبصورت وادیوں میں پہنچ گئی ۔پختون ثقافت اور مہمان نوازی کوقریب سے دیکھ کرلین پرفیکٹ کی خوشی کاکوئی ٹھکانا نہیں،دریائے سوات کے کنارے بیٹھ کرسہانے موسم میں سازوں کے بادشاہ رباب اور تمبل کے دھنوں سے خوب محظوظ ہورہی ہے،لین پرفیکٹ کاکہناہے کہ پختون قوم انتہائی پرامن اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔پاکستان میں لین پرفیکٹ کے دوست عثمان خان کا کہنا ہے کہ لین پرفیکٹ پاکستان آکر پرامن ماحول میں بہت خوش ہے اور اس کا بغیر سکیورٹی کے یہاں گھومنا دنیا کو امن کے حوالے سے مثبت پیغام بھی ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …