Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za شادی کے موقع پر دلہن کو 5 لٹر پٹرول کا تحفہ کیوں کہ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za شادی کے موقع پر دلہن کو 5 لٹر پٹرول کا تحفہ کیوں کہ۔۔۔

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں او رایسے میں یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ پٹرول بھی تحفے میں دی جانے والی آئٹم بن چکا ہے۔ شاید آپ اس بات پر یقین نہ کرپائیں لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقعی ایک نوبیاہتا جوڑے کو پانچ لٹر پٹرول کا تحفہ دے دیا گیا۔

ایک تامل نیوز چینل نے اس شادی کی ویڈیو بھی چلائی ہے جس میں دولہے کے دوست نے نوبیاہتا جوڑے کو پانچ لٹر پٹرول کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر بنائی گئی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہے جس میں سفید شرٹ میں ملبوس نوجوان کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دولہا اور دلہن کو پٹرول کا تحفہ پیش کر رہا ہے۔ دولہے اور دلہن کی بھرپور مسکراہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھی پٹرول کے تحفے سے بہت خوش ہیں۔ تامل نیوز چینل پر چلایا گیا 39 سیکنڈ کا یہ کلپ اب سوشل میڈیا پر ہزاروں بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …