Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za شام کو ایس 300 میزائل نظام کی فراہمی شروع: روس

#paksa #paksa.co.za شام کو ایس 300 میزائل نظام کی فراہمی شروع: روس

ماسکو(سی پی پی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام کو میزائل نظام کی فراہمی کا عمل شروع ہو چکا ہے، زمین سے ہوا میں مار کرنے والا روسی ایس 300 میزائل نظام شامی فوجی کی صلاحیتوں میں بہتری کا باعث بنے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس میزائل نظام کی شام کو منتقلی پر اسرائیلی حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم ماسکو حکومت نے اسے نظر انداز کر دیا ہے۔ 7سالہ شامی تنازعے کے نتیجے میں3 لاکھ 60ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دیگر لاکھوں شامی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل شام کے طیاروں نے اسرائیلی فضائی حملے کےخلاف جوابی کارروائی کے دوران ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔روس نے اپنے ون آئی 20 فوجی طیارہ گرائے جانے کے واقعہ پر کہا تھا کہ شام کا فضائی دفاعی نظام اسرائیل کے طیاروں کو نشانہ بنا رہا تھا جو روسی طیارے کے پیچھے چھپ گئے تھے۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …