Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za صدارتی انتخاب،اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک امیدوارپراتفاق کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع

#paksa #paksa.co.za صدارتی انتخاب،اپوزیشن جماعتوں کی کسی ایک امیدوارپراتفاق کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع

اسلام آباد(پاکستان)صدارتی انتخاب میں دو دن باقی ہیں،اپوزیشن جماعتوں نے ایک امیدوار پر اتفاق کرنے کی کوششیں پھر سے شروع کردی ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں معاملے پر آج شام حتمی مشاورت کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی امیدوار پر اتفاق کرنے کیلئے کوششیں پھر سے شروع کردی ہیں،آصف زرداری اعتزاز احسن کےلئے کلیدی کردار ادا کرنے کےلئے پرعزم ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اہم معاملے پر آج حتمی مشاورت کا امکان ہے۔

خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دو امیدوارہونے کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے ،آخری وقت تک ایک امیدوار کی کوشش جاری رکھیں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کا ایک امیدوار ہو تو حکومت کیلئے جیتنا آسان نہیں ہو گا،ہم سیاستدان ہیں ،مایوس نہیں ہوتے ،ہمیں سیاسی پختگی دکھانا ہو گی۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …