Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za عمران خان نے اعظم سواتی کو زور دار جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر پاکستانی عوام بھی کہیں گے ” کمال کر دیا “

#paksa #paksa.co.za عمران خان نے اعظم سواتی کو زور دار جھٹکا دیدیا ، ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر پاکستانی عوام بھی کہیں گے ” کمال کر دیا “

اسلام آباد ( پاکستان )وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد کے مضافات میں غریبوں کی زمیوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت کے مسائل سے متعلق  گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس دوران وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی راجا خرم نواز، سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی دارالحکومت کی مجموعی صورت حال، امن و امان، قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و دیگر امور پر سیکرٹری داخلہ نے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اسلام آباد اور اس کے مضافات میں غریبوں کی زمینیں ہتھیانے اور ان پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔لینڈ مافیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لینڈ مافیا بالکل برداشت نہیں کروں گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، معاون خصوصی علی نواز اعوان اور راجا خرم نواز کو اسلام آباد کے لیے خصوصی پیکج تیار کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں طبقاتی قانون کا رواج ہے جہاں بااثر لوگوں کے جرائم سے چشم پوشی جبکہ غریب کو سزا دی جاتی ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت اس روایت کوبدلنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی زمینوں پر ناجائز قبضے کرنے والوں اور لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن عوام اور میڈیا کو ساتھ لے کر آگے بڑھایا جائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے آئی جی کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سے پیدا ہونے والے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس زیرسماعت ہے جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔

جے آئی ٹی نے سی ڈی اے سے اعظم سواتی کی رہائش گاہ کے حوالے سے معلومات بھی طلب کر رکھی ہیں۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کی رہائش گاہ کے قریب رہائش پذیر خانہ بدوشوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور وفاقی وزیر کا موقف تھا کہ وہ لوگ غیر قانونی طور پر وہاں رہائش پذیر ہیں۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …