Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za عمران خان کاتقریب حلف برداری میں بیرونی شخصیات کومدعو نہ کرنے کافیصلہ،حلف ایوان صدر میں اٹھائیں گے

#paksa #paksa.co.za عمران خان کاتقریب حلف برداری میں بیرونی شخصیات کومدعو نہ کرنے کافیصلہ،حلف ایوان صدر میں اٹھائیں گے

اسلام آباد(پاکستان)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نئے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب نہایت سادگی سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بیرونی شخصیات کومدعو نہ کرنے کافیصلہ کر لیا۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری مکمل طور پر قومی تقریب ہوگی جس کے لئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تقریب نہایت سادگی سے کرنے کی ہدایت کی ہے، تقریب سے کسی قسم کے تعیش یاتکلف کااظہارنہیں کیاجائے گا اور چیرمین تحریک انصاف ایوان صدرمیں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ تقریب حلف برداری میں بیرونی شخصیات کومدعو نہ کرنے کافیصلہ کیاہے اورچیئرمین پی ٹی آئی کے چنددوستوںکے علاوہ بیرون ملک سے کسی بیرونی شخصیت کودعوت نہیں دی جائے گی۔

 

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …