Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za عمران خان کی این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا مسترد

#paksa #paksa.co.za عمران خان کی این اے 131 میں دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا مسترد

لاہور (پاکستان)عدالت نے این اے 131 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی استدعا کو مسترد کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 131 میں عمران خان نے سعد رفقی کو 680 ووٹوں سے شکست دی تھی جس پر ن لیگی رہنما نے لاہور ہائیکورٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے رجوع کیا تھا ، عدالت نے سعد رفیق کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جوکہ آج ہونی ہے ۔تاہم تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیاہے اور عدالت سے فیصلہ آنے تک گنتی کا عمل روکنے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کر دیا گیاہے ۔

دوسری جانب سعد رفیق کاکہناہے کہ نتائج کے بعدہی دوبارہ گنتی کی تحریری درخواست دی،آج11بجے گنتی کاحکم تھا،ابھی تک ووٹوں کے تھیلے نہیں پہنچے،الیکشن کمیشن سےپوچھتا ہوں کہ تھیلے کہاں ہیں؟، لاہور:عمران خان گنتی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ جاچکے ہیں، پولنگ بیگز عدالت نہیں پہنچے،کیاکسی فیصلے کاانتظارکیاجارہاہے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …