Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کی ایئربس تیار

#paksa #paksa.co.za فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کی ایئربس تیار

پیرس(اے این این) فرانس میں وہیل مچھلی کی شکل کا طیارہ تیار کرلیا گیا ہے، جو باقاعدہ طور پر 2019 میں پرواز شروع کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کی فضائی کمپنی ایئربس نے اس طیارے کا نام ‘بیلوگا ایکسل’ (Beluga XL) رکھا ہے۔ایئربس بیلوگا ایکسل کو سامنے کی طرف اس انداز سے پینٹ کیا گیا ہے کہ وہ بالکل وہیل مچھلی کی طرح لگتی ہے۔ یہ ایئربس 125 ٹن وزنی ہے اور 53 وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کی لمبائی 63 میٹر جبکہ اونچائی 19 میٹر ہے۔ طیارے نے فرانس کے ٹولوز (Toulouse) ایئرپورٹ سے پہلی آزمائشی اڑان بھری، اس موقع پر 10 ہزار کے لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس طیارے کے ‘ببل سیکشن’ میں اضافی جگہ بھی موجود ہے جبکہ ایک لوئرڈ کاک پٹ بھی ہے، جس سے مرکزی ڈیک کے لیے جگہ بنتی ہے اور ڈائریکٹ کارگو میں آسانی رہتی ہے۔اگلے 10 ماہ میں اس ایئر بس کی 600 گھنٹے طویل ٹیسٹ فلائٹ کا تجربہ کیا جائے گا، جبکہ ایسی مزید 4سے 5ایئر بسیں بھی تیار کی جائیں گی۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …