Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فلائٹ اُڑنے کے انتظار میں بیٹھے مسافر، لیکن پائلٹ جہاز اُڑانے کے لئے پہنچا تو اس کے بارے میں ایسا انکشاف کہ پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، فلائٹ کینسل ہوگئی کیونکہ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za فلائٹ اُڑنے کے انتظار میں بیٹھے مسافر، لیکن پائلٹ جہاز اُڑانے کے لئے پہنچا تو اس کے بارے میں ایسا انکشاف کہ پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، فلائٹ کینسل ہوگئی کیونکہ۔۔۔

سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) دوران پرواز سینکڑوں مسافروں کی زندگیاں پائلٹ کے رحم و کرم پر ہوتی ہے، چنانچہ پائلٹس سے انتہائی ذمہ دارانہ روئیے کی توقع کی جاتی ہے، تاہم گزشتہ روز سنگاپور ایئرلائنز کا ایک پائلٹ ایسی حالت میں اڑان بھرنے کے لیے جہاز میں آ گیا کہ دیکھ کر مسافروں کے اوسان خطا ہو گئے۔ چینل نیوز ایشیاءکے مطابق یہ پرواز آسٹریلوی شہر میلبرن سے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ولنگٹن کے لیے روانہ ہونی تھی، لیکن جب پائلٹ جہاز میں آیا تو وہ شراب کے نشے میں دھت تھا۔ شکایت کیے جانے پر پرواز روک دی گئی اور جہازکے تمام عملے کے منشیات کے ٹیسٹ کیے گئے۔

ان ٹیسٹوں کے نتائج میں معلوم ہوا کہ پائلٹ نے مقررہ حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی، تاہم باقی عملے نے کوئی نشہ آور چیز استعمال نہیں کی تھی۔ پائلٹ کے نشے میں ہونے کی تصدیق کے بعد پرواز منسوخ کر دی گئی۔ سنگاپور ایئرلائنز کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس پائلٹ کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تحقیقات کے نتائج آنے تک پائلٹ معطل رہے گا ۔یہ پرواز ایس کیو 247تھی، جس کے پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ایک اور پرواز ایس کیو 248بھی منسوخ کر دی گئی جس سے سینکڑوں مسافر خوار ہو گئے۔جارج نامی ایک مسافر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ”ایئرپورٹ پر یہ میری زندگی کا ناخوشگوار ترین تجربہ ہے۔ ہمیں 6گھنٹے انتظار کے بعد متبادل پرواز کے بارے میں بتایا گیا۔“

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …