Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فلسطینیوں کے بے ضرر ”ہتھیار “ نے یہودی صدر کو فیصلہ بدلنے پر مجبور کردیا

#paksa #paksa.co.za فلسطینیوں کے بے ضرر ”ہتھیار “ نے یہودی صدر کو فیصلہ بدلنے پر مجبور کردیا

تل ابیب (آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور صیہونی بستیوں پر فلسطینیوں کی آتش گیرپتنگوں کے حملوں کی وجہ سے اپنا دورہ کولمبیا ملتوی کردیا ہے۔

ایرانی نیوز کے ایجنسی کے مطابق نیتن یاھو کولمبیا کے نئے صدر ایوان دوک کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے چھے اگست کو تین روزہ دورے پر کولمبیا جانے والاتھا۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی سرحدوں کی صورتحال اور فلسطینوں کی جانب سے آگ لگانے والی پتنگیں اور غبارے چھوڑے جانے کے واقعات کے پیش نظر یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تیس مارچ سے جاری فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں آتش گیر مادے سے لیس فلسطینیوں کی پتنگیں اور غبارے صیہونی حکومت کو نقصان پہنچانے والے ہتھیار میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …