Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فیس بک پر دوستی ، افغان لڑکا خاندان والوں سمیت لڑکی سے شادی کرنے بھارت پہنچ گیا ، لیکن پھر وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا سلوک کہ اب کبھی بھول کر بھی ایسی غلطی نہ کرے گا

#paksa #paksa.co.za فیس بک پر دوستی ، افغان لڑکا خاندان والوں سمیت لڑکی سے شادی کرنے بھارت پہنچ گیا ، لیکن پھر وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟ ایسا سلوک کہ اب کبھی بھول کر بھی ایسی غلطی نہ کرے گا

نئی دلی(نیوز ڈیسک) آج کل کے نوجوان اپنے شب و روز سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں اور اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نجانے کہاں کہاں کے لوگوں سے تعلقات استوار کرلیتے ہیں۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے بھی لمبی چھلانگ ماری اور بھارتی ریاست اترپردیش میں رہنے والی ایک لڑکی سے دوستی کا تعلق بنا لیا۔ ایک سال کی محنت کے بعد بات شادی تک پہنچ گئی اور یہ نوجوان مختصر سی بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گیا، مگر بدقسمتی سے لڑکی والوں کے ہاں ایساہنگامہ برپا ہوا کہ بیچارہ خالی ہاتھ افغانستان واپس جانے پر مجبور ہو گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغان نوجوان کا کہنا تھا کہ دونوں خاندانوں نے شادی پر رضا مندی ظاہر کی تھی جس کے بعد وہ بارات لے کر اترپردیش آیا تھا۔ فرید رفتائی ، جس کی عمر 29سال ہے، کی ملاقات اترپردیش کی لڑکی سے فیس بک کے ذریعے ایک سال قبل ہوئی تھی۔ گزشتہ روز وہ اپنے چند قریبی عزیزوں کو لے کر شادی کیلئے ریاست اتر پردیش پہنچا لیکن جب نکاح پڑھایا جا رہا تھا تو لڑکی کے خاندان والے اکٹھے ہوکر آگئے اور وہاں ایک شدید ہنگامہ برپا کر دیا۔ وہ اس بات پر تیار نہیں تھے لڑکی کی شادی افغانستان سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے کی جائے اور ان کے ہنگامے پر بالآخر لڑکی کے والدین بھی نکاح کو درمیان میں ہی روکنے پر مجبور ہوگئے۔

دولہے اور اس کی فیملی نے بہت کوشش کی کہ لڑکی کے رشتہ داروں کو کسی طرح راضی کر لیا جائے مگر بات نہیں بنی۔ لڑائی جھگڑے کے دوران ہی مقامی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی اور افغان فیملی کو مشورہ دیا کہ وہ خاموشی سے واپس چلے جائیں تو بہتر ہے، جس پر انہوں نے عمل کیا اور خالی ہاتھ افغانستان واپس چلے گئے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …