Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فیس بک پر دوستی کی کوشش، لیکن لڑکی نے آگے سے اس لڑکے کے ساتھ کیا کردیا؟ تفصیل جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

#paksa #paksa.co.za فیس بک پر دوستی کی کوشش، لیکن لڑکی نے آگے سے اس لڑکے کے ساتھ کیا کردیا؟ تفصیل جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر لڑکیوں کے ساتھ دوستی کے جتن کرنے والوں کی کمی نہیں۔ گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک جوشیلے نے ایک لڑکی کے ساتھ فیس بک پر دوستی کی کوشش کی لیکن لڑکی نے آگے سے ایسا کام کر دیا کہ سن کرآپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق لڑکے نے لڑکی کے ساتھ گفتگو کی ابتداءکرتے ہوئے پے درپے کئی پیغامات میں لکھا کہ ”ہائے، میں نے ابھی تمہاری پروفائل دیکھی، تم بہت خوبصورت لگ رہی ہو، میں خود کو روک نہیں سکا اور تمہیں میسج کر دیا۔ میں تم سے دوستی کرنا چاہتا ہوں۔“

جواب میں لڑکی نے اسے لکھا کہ ”اپنے سر پر چمچ رکھ کر تصویر بھیجو تاکہ مجھے پتا چلے کہ میرا نیا فرینڈ اصلی ہے۔“ جواب میں لڑکے نے منہ میں چمچ ڈال کر تصویر بنائی اور لڑکی کو بھیج دی۔ لیکن لڑکی نے اسے شرف قبولیت نہیں بخشا اور کہا کہ چمچ سر پر ہی ہونا چاہیے۔ لڑکے نے بہتیرا کہا کہ چمچ سر سے پھسل کر گر جاتا ہے لیکن لڑکی نہیں مانی۔ بالآخر لڑکے نے سر پر چمچ رکھ کر تصویر بنائی اور اسے بھیج دی۔ اس کے بعد لڑکی نے بریڈ اور نجانے کیا کچھ لڑکے کے سر پر رکھوایا اور اس کی تصاویر حاصل کیں اور پھر اس کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو اور تصاویر کے سکرین شاٹس اپنی وال پر پوسٹ کر دیئے اور لڑکے کی جگ ہنسائی کا سامان کر دیا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …