Home » Technology & Gadgets » #paksa #paksa.co.za فیس بک کو تاریخ کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، ایک ہی دن میں اربوں ڈالر ڈوب گئے کیونکہ۔۔۔

#paksa #paksa.co.za فیس بک کو تاریخ کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا، ایک ہی دن میں اربوں ڈالر ڈوب گئے کیونکہ۔۔۔

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کو اپنی تاریخ کے بدترین مالی بحران کا سامنا ہے۔ اس کے شیئرز کی مالیت میں غیر معمولی 19فیصد کی کمی آنے سے ایک ہی جھٹکے میں کمپنی کو 119 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیس بک کا برا وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔

میل آن لائن کے مطابق کمپنی کا بھاری نقصان تو اپنی جگہ، اس کے سی ای او مارک زکربرگ کو بھی محض 24 گھنٹوں میں 12 ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا ہے۔ ان کی ذاتی دولت کی مالیت 24 گھنٹوں میں کم ہوکر 74 ارب ڈالر پر آگئی ہے اور اب وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

فیس بک کے شیئر کی قیمت اس وقت 41 ڈالر کی کمی کے ساتھ 176ڈالر پر آچکی ہے ۔ مالیاتی مشاورت فراہم کرنے والی کمپنی پیوٹل ریسرچ کے اینالسٹ برائن وائزر ایک سال پہلے سے فیس بک کے شیئرز ہولڈر کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنے شیئرز فروخت کردیں ورنہ انہیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ اب بھی وقت ہے کیونکہ ابھی فیس بک کے سٹاک کی مالیت میں مزید 20 فیصد کی کمی آنے والی ہے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …