Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za قطر نے سعودی عرب پر بڑی پابندی لگا دی، اچانک انتہائی خطرناک خبر آگئی

#paksa #paksa.co.za قطر نے سعودی عرب پر بڑی پابندی لگا دی، اچانک انتہائی خطرناک خبر آگئی

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے گزشتہ سال قطر کے ساتھ قطع تعلق کر لیا تھا اور اس کے لیے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی حدود بند کر دی تھی۔ اب اس قطع تعلقی کا ایک سال مکمل ہونے پر قطر نے ان چاروں ممالک کے خلاف انتہائی سخت اقدام اٹھا لیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے ان چاروں ممالک سے درآمد کی گئی اشیاء کی اپنے ملک میں فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ قطری وزارت تجارت کی طرف سے سٹورز اور دکانوں کو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں میں پڑی تمام وہ اشیاء اٹھا کر پھینک دیں جو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سے درآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اپنے ہمسایہ ممالک کی طرف سے قطع تعلقی کے منفی اثرات پر قابو پانے میں قطر نے انتہائی تیزی کے ساتھ کام کیا ہے اور گزشتہ سال اس کی معاشی ترقی کی شرح ان چاروں ہمسایہ ممالک سے زیادہ تھی جو اس سال مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔ ہمسایہ عرب ملکوں کی طرف سے تج دیئے جانے کے بعد قطر نے مغربی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اپنے ملک کو ایران، عراق، ترکی اور پاکستان کی کمپنیوں کے لیے مالی مرکز بنانے کی بھر پور سعی کی اور بدستور کر رہا ہے، جس کے اس کی معیشت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

 

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …