Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za قطر کے امیر نے طیب اردگان کو جہاز تحفے میں دے دیا، کون سا جہاز ہے اور اس کے اندر کیا کیا کچھ ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

#paksa #paksa.co.za قطر کے امیر نے طیب اردگان کو جہاز تحفے میں دے دیا، کون سا جہاز ہے اور اس کے اندر کیا کیا کچھ ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ہم سب تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں، کوئی کتاب کا تحفہ دیتا ہے تو کوئی پھول بطور تحفہ پیش کر دیتا ہے۔ امیر لوگ تو اپنے کسی پیارے کو گاڑی یا گھر بھی تحفے میں دے سکتے ہیں، مگر ہوائی جہاز کا تحفہ۔۔۔ اور ہوائی جہاز بھی ایسا کہ جس کی دنیا میں کوئی اور مثال نہ ہو۔۔۔ ایسا تحفہ کون دے سکتا ہے ، اور کس کو؟

یقیناً یہ تحفہ کسی بادشاہ کی جانب سے کسی بادشاہ کو ہی دیا جا سکتا ہے۔۔۔ جیسا کہ قطر کے امیر کی جانب سے ترکی کے صدر کو۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو اپنا لگژری بوئنگ 747-8 طیارہ تحفے میں دے دیا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور قیمتی ترین پرائیویٹ جیٹ ہے۔ قطری امیر کا تحفہ، جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً 37 ارب بتا ئی جاتی ہے، فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے سیدھا استنبول کے صاحبہ گوکن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا دیاگیا ہے۔

اس شاہی تحفے کی شان و شوکت کا اندازہ آپ اس بات سے کرسکتے ہیں کہ اس کی دو منزلوں پر متعدد لاﺅنج اور پرائیویٹ کمرے ہیں جن کے ساتھ 10 باتھ روم، ایک بہت بڑا ڈائننگ روم، اور حتیٰ کہ ایک کلینک بھی موجود ہے۔ طیارے کے اندر نیلے ، سفید اور سنہری رنگ سے فرنیچر اور دیواروں کی انتہائی دلکش تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

شاہی طیارے کے اندر کا ماحول دیکھیں تو لگتا ہی نہیں کہ یہ کوئی ہوائی جہاز ہے۔ یوں لگتا ہے کہ آپ کسی عالی شان محل کی سیر کر رہے ہیں۔ اس طیارے میں 76 مسافروں اور عملے کے 18 ارکان کی گنجائش ہے اور اب تک یہ 403 گھنٹوں کی پرواز کرچکاہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ قطری شاہی خاندان اس لگژری طیارے کو فروخت کرنا چاہ رہا ہے۔اس کی فروخت کا اشتہار ”کنٹرولر“ ویب سائٹ پر دیا گیا تھا۔ یہ ویب سائٹ استعمال شدہ ہوائی جہازوں کی خرید و فروخت کا سب سے بڑا آن لائن مرکز سمجھی جاتی ہے۔ ممکنہ خریداروں سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ اس بہترین ہوائی جہاز کی خریداری کے لئے سنجیدہ ہیں تو AMACسوئٹرزرلینڈ سے رابطہ کریں۔

Check Also

کیا سیب نظام ہاضمہ کیلئے مفید ہے؟ #paksa #paksa.co.za

آپ نے یہ جملہ تو ہر ایک سے سُنا ہوگا کہ روزانہ ایک سیب کھائیں …