Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکر اسد قیصر کومشکلات کاسامنا

#paksa #paksa.co.za قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکر اسد قیصر کومشکلات کاسامنا

پشاور(پاکستان) قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکراسدقیصرنومنتخب ارکان سے حلف نہیں لے سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ،سندھ اورخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13اگست کوہوگا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے لیکن قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکرکے پی کے اسمبلی اسدقیصر کومشکلات کا سامنا ہے اور وہ نومنتخب ارکان سے حلف نہیں لے سکیں گے اوراسد قیصر حلف اٹھانے کیلئے قومی اسمبلی جائیں گے۔

سپیکراسدقیصرکی غیر موجودگی میں پریذائیڈنگ افسرنومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لے گاجس کا انتخاب گورنرکے پی کے کریں گے اور منتخب پریذائیڈنگ افسربطورقائم مقام سپیکرارکان سے حلف لے گا۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …