Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za مسافر نے ٹکٹ بک کرواتے وقت ایک لفظ ایسا لکھ دیا کہ ائیرلائن سمجھی شاہی خاندان سے تعلق ہے، پروٹوکول میں تمام حدیں پار کردیں، کون سا لفظ لکھا تھا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

#paksa #paksa.co.za مسافر نے ٹکٹ بک کرواتے وقت ایک لفظ ایسا لکھ دیا کہ ائیرلائن سمجھی شاہی خاندان سے تعلق ہے، پروٹوکول میں تمام حدیں پار کردیں، کون سا لفظ لکھا تھا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

ابوجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک آسٹریلین شہری سیاحت کے لیے افریقی ملک نائیجیریا جہاں اس نے ایک سے دوسرے شہر جانے کے لیے ٹکٹ بک کرواتے ہوئے اس میں ایک ایسا لفظ لکھ دیا کہ ایئرلائن اسے شاہی خاندان کا فرد سمجھنے لگی اور اسے ایسا پروٹوکول دے ڈالا کہ خود وہ شہری بھی دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا میں عام طور پر شہری ٹکٹ بک کرواتے ہوئے اپنے نام کے ساتھ HRH(His/Her Royal Highness)لکھ دیتے ہیں۔ اس آرتھر برچ نامی شخص نے بھی معمول کے مطابق اپنے نام کے ساتھ ایچ آر ایچ لکھ دیا۔ جس پر نائیجیرین ایئرلائن ایئرپیس اسے شاہی خاندان کا فرد سمجھ بیٹھی اور اسے بادشاہوں والا پروٹوکول دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق آرتھر برچ جو ریٹائرڈ پارکنگ انسپکٹر ہے، نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجہ سے دوسرے شہر لیگوس جا رہا تھا۔ نام کے ساتھ ’ہز رائل ہائی نیس‘ لکھ دینے کے باعث اسے انتظامیہ نے آرمرڈ گاڑی میں مسلح گارڈز کے ساتھ ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچایا ۔ اس دوران فوج کی ایک گاڑی اس کے پیچھے چلتی رہی۔ آرتھر نے بتایا ہے کہ ”اس ایک لفظ کی وجہ سے مجھے شاہی پروٹوکول مل گیا،انہوں نے میرے سامان کو بھی ایسی حفاظت کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچایا کہ میں حیران رہ گیا۔ “

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …