Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za مسجد پر حملہ ، توڑ پھوڑ ، نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

#paksa #paksa.co.za مسجد پر حملہ ، توڑ پھوڑ ، نمازیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں مسلمانوں کو ادنیٰ درجے کا شہری تو ابتداء سے ہی سمجھا جاتا ہے لیکن مودی سرکار کے آنے سے ان پر جیسے افتاد ٹوٹ پڑی ہے اور ہندوانتہاء پسندوں کو کھلے عام مسلمانوں کو قتل کرنے کا گویا لائسنس مل چکا ہو، جن کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں ہوتا۔ اب بات مسلمانوں سے آگے بڑھ کر مساجد کی بے حرمتی تک پہنچ چکی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست ہریانہ میں انتہاء پسند ہندوؤں کے ایک گروہ نے ایک مسجد پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے مسجد کے اندر توڑ پھوڑ کی اور نماز پڑھتے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع کرنال میں واقع گاؤں کنج پورہ میں پیش آیا ہے۔ واقعے کے وقت مسجد میں نماز پڑھ رہے ایک شخص محمد عمران نے بتایا ہے کہ ’’ہم معمول کی طرح نماز ادا کر رہے تھے کہ 20سے 25لوگ اندر گھس آئے اور ہم پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے توڑ پھوڑ کی اور ہم پر تشدد کیا اور جاتے ہوئے دھمکی دے گئے کہ اگر آئندہ ہم نے نماز پڑھی تو وہ ہمیں قتل کر دیں گے۔‘‘ ایک اور نمازی کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے کچھ غلط نہیں کیا، ہم تو روزانہ کی طرح مسجد میں نماز پر رہے تھے کہ ہم پر حملہ کر دیا گیا۔ ہمیں انصاف چاہیے۔‘‘کنج پورا سٹیشن ہاؤس آفیسر راج کمار رنگا کا کہنا تھا کہ ’’ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ہمیں کچھ حملہ آوروں کے نام بھی مل چکے ہیں۔ ‘‘

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …