Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za مصرمیں پہلی دفعہ ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ہنسی کلب کا قیام

#paksa #paksa.co.za مصرمیں پہلی دفعہ ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ہنسی کلب کا قیام

قاہرہ (این این آئی)مصر میں کام کے بوجھ ، تھکاوٹ اور معاشی دباؤ میں کمی لانے کے لیے تین دوستوں نے مل کرہنسی کلب قائم کیا ہے۔ یہاں آنے والے افراد کو ہنسانے کی کوشش کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ان کے لیے تفریح کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں شاہراہ عدلی پر واقع ہنسی کا یہ کلب3 دوستوں احمد عبدالفتاح، احمد حسام اور محمد الشربینی نے مل کرقائم کیا۔ تینوں کے ذہن میں یہ تخیل ایک کیفے کے قیام کے دوران آیا۔ انہوں نے ایک ایسا کلب بنانے کا فیصلہ کیا جہاں لوگوں کو چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی ماحول فراہم کیا جائے۔ مصر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد کلب ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلب کے رکن محمد الشربینی نے کہا کہ اس کلب کے قیام کا مقصد لوگوں میں خوشی بانٹنا اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے۔ یہاں پر آنے والوں کو ان کی پسند کی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔ کلب کی میزوں پر کتابیں بھی رکھی جاتی ہیں اور کلب سے کتاب عاریتا مطالعے کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …