Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za مصرکے تاریخی مقام میں شادی رچانا کاروباری شخصیت کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

#paksa #paksa.co.za مصرکے تاریخی مقام میں شادی رچانا کاروباری شخصیت کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

قاہرہ(این این آئی )مصر کے جنوب میں واقع الاقصر گورنری میں معبد کرنک (کرنک ٹمپل) نامی ایک تاریخی مقام میں شادی رچانے پرسخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری جانب کرنک ٹمپل میں شادی کی تقریب منعقد کرنے اور بغیر اجازت کے 300 افراد کو وہاں جمع کرکے ہلا گلا کرنے پر متعلقہ خاندان کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق الاقصر میں سیاحتی کمپنیوں کے مشیر ثروت عجمی نے ایک بیان میں واقعے کی فوری انکوائری کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مقامی کاروباری شخصیت نے تاریخی مقام کی اہمیت کو نظرانداز کرتے ہوئے وہاں پر بیٹے کی شادی کا اہتمام کیا تھا۔ عوام الناس میں اس اقدام پر سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ادھر دوسری جانب مصری وزارت سیاحت و آثار قدیمہ نے کہا کہ ایک کاروباری کمپنی کی طرف سے معبد کرنک میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تھی،حکومت اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنک میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر اور سپریم کونسل برائے آچار قدیمہ کے سربراہ مصطفیٰ وزیری نے پولیس اور دیگر حکام کو اس واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ تاریخی مقام پر شادی کی تقریب غیرقانونی اقدام ہے اور اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …