Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za مصر کے مقبروں میں بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں ملنے کا انکشاف

#paksa #paksa.co.za مصر کے مقبروں میں بلیوں کی حنوط شدہ لاشیں ملنے کا انکشاف

قاہرہ(اے این این)مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں حال ہی میں دریافت ہونے والے ایک مقبرے سے حنوط شدہ بلیاں اور بھونرے ملے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سقارا میں حنوط شدہ بلیوں کو احرام کنگ اسرکاف کمپلیکس کے قریب دریافت کیا ہے۔ایک مصری ماہرِ آثار قدیمہ خوفوامہات کے مقبرے میں حنوط شدہ بلیوں پر کام کرتے ہوئے ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ یہ حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں 4 ہزار سال پہلے محفوظ کی گئی تھیں،قدیم مصریوں کا ماننا تھا کہ بلیوں اور دیگر جانوروں کو موت کے بعد کی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے بھونرے کو قدیم مصری عقائد میں سورج دیوتا کی علامت قرار دیا جاتا تھا۔ مصری آثار قدیمہ سے منسلک مصطفی وزیری کہتے ہیں کہ بھونرے کی حنوط شدہ لاش ملنا غیر معمولی ہے۔انسانوں کی لاشوں کو مرنے کے بعد کی زندگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا جبکہ جانوروں کی لاشوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے محفوظ کیا جاتا تھا۔کنگ اسرکاف کمپلیکس سے جو 7حنوط شدہ باقیات ملی ہیں ان میں سے 3 بلیوں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین سقارا میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہاں ایک مقبرے کا بند دروازہ دیکھا گیا ہے جسے آئندہ ہفتوں میں کھولے جانے کا منصوبہ ہے۔نیا مقبرہ ایک ناہموار چوٹی کے اندر ہے اور ابھی اس کی تھوڑی سی کھدائی ہوئی ہے۔ ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس کی مدد سے مزید بہت سی دریافتیں ہو سکتی ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …