Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

#paksa #paksa.co.za مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد( پاکستان )شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 141 واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے گئے

شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔1930 میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخ خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، اسٹیشن کمانڈرنیوی کموڈورنعمت اللہ اور ڈی جی رینجرز اظہر نوید حیات نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال کا پیغام امید اور خود داری کا ہے اور نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے۔گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں پاکستان رینجرز نے گارڈز کے فرائض پاک نیوی کے سپرد کیے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …