Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ملائیشیا آنے والی آسٹریلوی خاتون کے بیگ سے ایسی چیز برآمد کہ پھانسی دینے کا حکم دے دیا گیا

#paksa #paksa.co.za ملائیشیا آنے والی آسٹریلوی خاتون کے بیگ سے ایسی چیز برآمد کہ پھانسی دینے کا حکم دے دیا گیا

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک آسٹریلوی خاتون کی انٹرنیٹ پر ایک شخص سے دوستی ہوئی اور وہ اسے ملنے شنگھائی پہنچ گئی۔ وہاں اس کا دوست تو اسے نہ ملا لیکن واپس جاتے ہوئے کوالالمپور ایئرپورٹ پر اس کے بیگ سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ اسے پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماریا ایلویرا پنٹو ایکسپوسٹو نامی 54سالہ خاتون کے بیگ سے 1.1کلوگرام میتھامفیٹامین نامی منشیات برآمد ہوئی تھی جو کہ اس کے بیگ کے اندر سلی ہوئی تھی۔ منشیات برآمد ہونے پر ماریا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اب اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

عدالت میں ماریا نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ”میری انٹرنیٹ پر ایک شخص سے دوستی ہوئی تھی، اس کا نام کیپٹن ڈیوڈ سمتھ تھا اور وہ امریکی فوج میں ملازمت کرتا تھا۔اس کی پوسٹنگ شنگھائی میں تھی چنانچہ میں اسے ملنے شنگھائی چلی گئی لیکن وہ مجھے ملنے نہ آیا۔ کئی دن وہاں رکنے کے بعد جب میں واپس آسٹریلیا جانے لگی تو سمتھ کی بجائے ایک اور شخص مجھ سے ملا جس نے مجھے ایک بیگ دیا اور کہا کہ میں وہ بیگ میلبرن میں اس کے گھر پہنچا دوں۔ میری واپسی کی پرواز کوالالمپور سے ہو کر جانی تھی چنانچہ جب میں کوالالمپور ایئرپورٹ پر پہنچی تو مجھے روک لیا گیا اور تلاشی کے دوران اسی بیگ سے منشیات برآمد ہو گئیں۔“ رپورٹ کے مطابق ماریا کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کریں گے اور انہیں امید ہے کہ ماریا پر عائد الزام غلط ثابت ہو گا۔

 

Check Also

تیزی سے پیٹ کی چربی پگھلانے والی 4 ورزشیں

دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران اگر آپ کا بھی وزن بڑھ گیا …