Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ملازمین سے غیر ضروری ریلیف واپس لئے جانیکا امکان

#paksa #paksa.co.za ملازمین سے غیر ضروری ریلیف واپس لئے جانیکا امکان

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2018-19کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کو ٹیکس کی مد میں دیئے جانے والے غیر ضروری ریلیف سمیت دیگر اقدامات واپس لئے جانیکا امکان ہے۔

روزنامہ ایکسرپس کے ذرائع کے مطابق کہ وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر کے ٹیم نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیاسی بنیادوں پر اٹھائے جانیوالے غیر ضروری ٹیکس اقدامات کی نشاندہی کیلئے جامع ورکنگ کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے رواں مالی سال 2018-19 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کیلئے نافذ کردہ ٹیکس کی نئی سلیبز ختم کرنے کا امکان ہے جس کیلئے سمری کا مسودہ تیار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشہ حکومت کی جانب سے اپنے آخری بجٹ میں اٹھائے جانیوالے غیر ضروری بجٹ اقدامات میں ترامیم کیلئے مختلف آپشنز زیر غور ہیں اس کیلئے وفاقی کابینہ اور ای سی سی سے منظوری کے علاوہ پارلیمنٹ سے ترمیمی بل منظور کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 12 لاکھ روپے سالانہ تک آمدنی رکھنے والے ٹیکس دہند گان کیلئے ٹیکس کی شرح صفر کی گئی ہے اور 12 لاکھ سے 24 لاکھ روپے سالانہ تک آمدنی رکھنے والے انفرادی ٹیکس دہندگان کیلئے انکم ٹیکس کی شرح فیصد جبکہ 24 لاکھ سے 48لاکھ روپے سالانہ والوں کے لیے 10 فیصد جبکہ 48 لاکھ روپے سالانہ آمدنی رکھنے والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 15 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جا چکا ہے اب اس ترمیم کو واپس لئے جانیکا امکان ہے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …