Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،یہ منی ڈراما ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے،سوچ رہاتھااسد عمرعوام دوست بجٹ لائینگے: بلاول بھٹو زرداری

#paksa #paksa.co.za منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،یہ منی ڈراما ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے،سوچ رہاتھااسد عمرعوام دوست بجٹ لائینگے: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پاکستان)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نئی چیز سامنے نہیں آئی،کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا،منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،یہ منی ڈراما ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے، بھینسیں اورگاڑیاں بیچ کرپاکستان کامذاق اڑایاجارہاہے۔

حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کی بات کرتے تھے، بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے سے غریب متاثرہوگا اوربجٹ میں غریبوں کےساتھ ظلم ہوا ہے ، پی ٹی آئی نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کاوعدہ کیاتھا لیکن بجٹ سے امیروں اوربلیک اکانومی کوفائدہ ہواہے اور بجٹ میں فائدہ ہواہے توعمران خان کے اےٹی ایم کوہوا ہے، نان فائلرکوریلیف دیناکسی سکینڈل سے کم نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منی بجٹ میں میڈیکل آلات کی قیمتیں کم کرکے اچھا اقدام کیا گیا لیکن کرنٹ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، یہ کر دینگے وہ کرینگے،کہاں ہیں وہ پلان،حکومت کی کوئی منصوبہ بندی نہیں،آج تک نہ عوام کو اور نہ ہی عوام نے کوئی واضح پلان دیا ہے،منی بجٹ سے مایوسی ہوئی،یہ منی ڈراما ہے جو پی ٹی آئی کی عادت ہے،سوچ رہاتھااسد عمرعوام دوست بجٹ لائینگے،لیکن بجٹ میں نان ٹیکس فائلرکوفائدہ ہوا ہے،نئے پاکستان کے دعوے کیے گئے،لیکن کوئی نئی چیز نہیں،روزگار کے بڑے وعدے کیے گئے،لیکن حکومتی پالیسی سے بے روزگاری بڑھے گی،بجٹ میں کوئی نئی چیز سامنے نہیں آئی،کوئی انقلابی کام نظر نہیں آیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کودلوائی،ہم نے چودھری نثارجیسے اپوزیشن لیڈرکوچیئرمین کمیٹی بنایاتاکہ کڑااحتساب ہو، لگتا ہے تبدیلی والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں،پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے،خان صاحب کو اپنے وعدے پر قائم رہنا چاہیے،اشتہاروں پر قیمت سے زیادہ پیسا لگا دیا گیا،وزیر اعظم ہاو¿س میں بھینسوں، گاڑیوں کی نیلامی سے پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق غیرذمےدارانہ بیانات دیے گئے،چین سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھے،دورہ سعودی عرب میں حکومت کو کیا ملا،آج تک عوام کو نہیں بتایا گیا،منتخب نمائندوں کی جانب سے ایسی بات ان کے کردار کی عکاسی کرتی ہے،منتخب نمائندے نے ایسی بات کی جو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …