Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za موبائل فون چوری کرنے کا شک ، دبئی میں فارمیسی کے مالک نے پاکستانی گارڈ کا بیگ چیک کیا تو اندر سے ایسی شرمناک چیز برآمد کہ جان کر ہی انسان کو شرم آجائے

#paksa #paksa.co.za موبائل فون چوری کرنے کا شک ، دبئی میں فارمیسی کے مالک نے پاکستانی گارڈ کا بیگ چیک کیا تو اندر سے ایسی شرمناک چیز برآمد کہ جان کر ہی انسان کو شرم آجائے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک گاہک نے فارمیسی کے سکیورٹی گارڈ پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام عائد کر دیا جس پر فارمیسی کے مالک نے گارڈ کا بیگ چیک کیا تو اندر سے ایسی چیزیں برآمد ہو گئیں کہ سن کر ہی آدمی شرمندہ رہ جائے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک گاہک اس فارمیسی سے خریداری کرکے گیا اور کچھ دیر بعد ہی واپس آ کر مالک سے کہا کہ وہ یہاں اپنا فون بھول گیا تھا۔ جب فون نہ ملا تو اس گاہک نے 23سالہ پاکستانی سکیورٹی گارڈ پر شک ظاہر کر دیا جس پر فارمیسی کے بھارتی مالک نے گارڈ کا بیگ چیک کیا تو اس کے اندر سے جنسی قوت کی گولیاں ویاگرابرآمد ہو گئیں۔

اس کے علاوہ بیگ سے بھی شیونگ جیل اور وٹامنز بھی برآمد ہوئے جو اس نے فارمیسی سے چوری کیے تھے۔ فارمیسی کے مالک نے پولیس کو بلا لیا جس نے پاکستانی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی گارڈ نے عدالت میں بتایاہے کہ ’’میں نے فارمیسی سے اشیاء چوری نہیں کی تھیں۔ یہ کسی اور نے میرے فون میں اور بیگ میں ڈالی تھیں۔‘‘ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور 6جون کو فیصلہ آنا متوقع ہے۔

 

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …