Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ” میرا بیٹا رمضان میں پوری رات یہ شرمناک کام کرتا ہے“پاکستانی باپ عدالت پہنچ گیااوربیٹے کے خلاف ایسا کام کردیا جو آج تک کسی باپ نے نہ کیا ہوگا

#paksa #paksa.co.za ” میرا بیٹا رمضان میں پوری رات یہ شرمناک کام کرتا ہے“پاکستانی باپ عدالت پہنچ گیااوربیٹے کے خلاف ایسا کام کردیا جو آج تک کسی باپ نے نہ کیا ہوگا

لاہور (پاکستان) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں اپنی طرز کا منفرد معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ اپنے بیٹے کے خلاف یہ شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا ہے کہ وہ ساری ساری رات لڑکیوں کے ساتھ فون پر بات کرتا رہتا ہے۔باپ کی جانب سے اپنے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار حاجی صادق نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے بیٹے کو لڑکیوں کے ساتھ بات کرنے سے منع کر رہا ہے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔ حاجی صادق نے بتایا کہ اس کے بیٹے عرفان نے نافرمانی کی انتہا کردی اور اس کی حکم عدولی کرتے ہوئے رمضان میں بھی اپنی روش تبدیل نہیں کی۔ اس کا بیٹا لڑکیوں سے بات کرنے کیلئے چھت پر جاتا اور گھنٹوں باتیں کرتا ہے۔میں اپنے بیٹے سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دے لیکن اس کی توجہ فون سے نہیں ہٹتی۔

حاجی صادق نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے پہلے وہ شاہدرہ تھانے گیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے مثبت جواب نہیں آیا جس کے بعد مجبوراً اسے عدالت آنا پڑا، عدالت ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاﺅن کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …