Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’میرے پاس کھلا نہیں ہے‘ بھکاری کو خاتون نے جواب دیا تو بھکاری نے آگے سے کیا چیز نکال لی؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

#paksa #paksa.co.za ’میرے پاس کھلا نہیں ہے‘ بھکاری کو خاتون نے جواب دیا تو بھکاری نے آگے سے کیا چیز نکال لی؟ جان کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

میلبرن (نیوز ڈیسک) مشہور شاعرہ پروین شاکر نے لکھا تھا کہ ’بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے‘ مگر شاید انہیں جدید دور کے کسی بھکاری سے واسطہ نہیں پڑا تھا ورنہ وہ ’بھکاری ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے‘ کہ عنوان سے بھی ضرور ایک نظم لکھتیں۔ آج کے جدید دور کے بھکاری کس قدر ایڈوانس ہوچکے ہیں اس کا اندازہ سیون نیوز کی خاتون صحافی شارنیل ویلا کے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ واقعے سے کیا جاسکتا ہے۔

شارنیل نے میلبرن شہر کے ایک کیفے میں اپنے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کا ذکر ایک ٹی وی شو میں کرتے ہوئے بتایا کہ ’’میں ہیلاز کیکس ریسٹورنٹ میں موجود تھی کہ وہاں ایک بھکاری میرے پاس آیا اور ایک ڈالر کا سوال کیا۔ میں نے کہا کہ میرے پاس کھلے پیسے نہیں ہیں تو اس نے فوری طور پر ایک کارڈ ریڈنگ مشین نکال لی اور کہنے لگا ’کوئی بات نہیں، اگر کیش نہیں ہے تو میں کارڈ بھی قبول کرتا ہوں۔‘ اس کی مشین نئی اور چمکتی ہوئی تھی اور اس کی بتیاں روشن تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر میں ہنس ہنس کر دوہری ہوگئی۔ بھکاری میرے غیر سنجیدہ رویے سے کچھ ناراض سا ہوگیا اور مجھے ہنستے چھوڑ کر اگلی ٹیبل کی جانب بڑھ گیا۔‘‘

Check Also

کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟ معلوم کرنے کے لیے جہاز کریش کر دیا گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران جہاز کی کس سیٹ پر بیٹھیں تو موت کا …