Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد،کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

#paksa #paksa.co.za نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد،کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(پاکستان)سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائرہ لیا اور اپنا طبی معائنہ بھی کرایا۔

واضح رہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل شام پانچ بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے شریف میڈیکل سٹی پہنچے اور نماز جنازہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیکل چیک اپ بھی کرایا ،ڈاکٹروں نے قائد ن لیگ کو تندرست قرار دیا اور ان کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نوازشریف کی گزشتہ روز طبیعت ناساز تھی ،انہیں بخار اور خراب گلے کی شکایت تھی،ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …