Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za نواز شریف ایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی کے رحم و کرم پر، سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا

#paksa #paksa.co.za نواز شریف ایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی کے رحم و کرم پر، سپریم کورٹ نے فیصلہ کر دیا

اسلام آباد (پاکستان) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی ڈی جی نیکٹا خالق داد لک کریں گے جبکہ اس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکپتن اراضی کیس کی سماعت کی جس دوران نوازشریف کے وکیل،محکمہ اوقاف کے حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ دستاویزات سے ثابت ہے نوازشریف نے بطوروزیراعلیٰ اوقاف جائیدادنجی ملکیت میں دی۔ نوازشریف کہتے ہیں ان کی یادداشت ہی چلی گئی ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس سے تفتیش کرائیں؟وکیل نوازشریف نے کہا کہ کسی سے بھی تفتیش کرا لی جائے،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں اراضی ڈی نوٹیفائی نہیں کی،آپ جانتے ہیں یہ بات غلط ثابت ہوگئی تونتائج کیاہوں گے؟۔

عدالت نے پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی جس کی سربراہی ڈی جی نیکٹا خالق دادلک کریں گے جبکہ اس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی کے قواعدوضوابط 27 دسمبرتک طے کئے جائیں اور عدالتی حکم کے مطابق 27 دسمبرکوجے آئی ٹی ارکان سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

Check Also

امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں شدید احتجاج #paksa #paksa.co.za

واشنگٹن:  امریکا میں مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر آ گئے، واشنگٹن اور نیویارک میں …