Home » Technology & Gadgets » #paksa #paksa.co.za واٹس ایپ صارفین’’ ایموجیوز ‘‘ کے بعد اب ’’ سٹیکرز ‘‘ سے بھی جذبات کا اظہار کرسکیں گے

#paksa #paksa.co.za واٹس ایپ صارفین’’ ایموجیوز ‘‘ کے بعد اب ’’ سٹیکرز ‘‘ سے بھی جذبات کا اظہار کرسکیں گے

نیویارک (این این آئی)سماجی رابطے کی مقبول ایپ واٹس ایپ میں صارف کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے ’’ایموجیز ‘‘ کے بعد اب جلد ہی ’’ سٹیکرز ‘‘ بھی دستیاب ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ کمپنی نے بتایاکہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ میں ایموجیز کے علاوہ سٹیکرز بھی استعمال کرسکیں گے۔فی الحال واٹس ایپ میں سٹیکرز شامل کرنے کی آزمائش جاری ہے جس کو ابھی صرف واٹس ایپ ڈیزائن کرنے والی ٹیم اور کچھ محدود فنکار ہی استعمال کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ سٹیکرز کو گوگل پلے سٹور یا کسی اور ایپ سٹور سے انسٹال کر سکتے ہیں جو انسٹال ہونے کے بعد خودکار طریقے سے ایپ کا حصہ بن جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس کو چیٹ میں استعمال کرنے کے لیے ایک مخصوص آپشن فراہم کیا جائے گا جس پر کلک کر کے صارف چیٹ میں سٹیکر استعمال کرسکے گا۔ان میں سے بھی جو صارف کا پسندیدہ سٹیکر ہوگا یعنی جسے بار بار استعمال کیا جا رہا ہوگا اسے فیورٹس کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں۔سٹیکرز کو فعال ہونے میں کچھ وقت لگے گاتاہم آغاز میں 12 سٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …