Home » Technology & Gadgets » #paksa #paksa.co.za واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا جس کا آپ کی آنکھوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا

#paksa #paksa.co.za واٹس ایپ نے وہ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا جس کا آپ کی آنکھوں کو ایک عرصے سے انتظار تھا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب سمیت کئی ایپلی کیشنز ایسی ہیں جن میں ’ڈارک موڈ‘ کا فیچر موجود ہے۔ واٹس ایپ کے صارفین کو بھی طویل عرصے سے انتظار تھا کہ اس کی ایپلی کیشن میں بھی یہ فیچر مہیا کیا جائے، چنانچہ اب ان کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے جا رہی ہیں اور بالآخر واٹس ایپ یہ فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق WABetaInfoنامی ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر صارفین کو یہ خوشخبری سنائی گئی ہے۔ اس اکاﺅنٹ پر ایک ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ”میں آپ کو یہ خوشخبری سنانے جا رہا ہوں کہ واٹس ایپ آخر کار ڈارک موڈ فیچر پر کام کر رہا ہے، جو بہت سے لوگوں کا خواب تھا۔“

رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشنز میں ڈارک موڈ صارفین کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس سے رات کے وقت، یا کم روشنی والی جگہوں پر ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے آنکھوں پر بوجھ نہیں پڑتا۔ یہی نہیں بلکہ اس سے موبائل فون کی بیٹری بھی کم خرچ ہوتی ہے۔ٹوئٹر، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پہلے ہی یہ فیچر دے چکی ہیں۔ WABetaInfo نے واٹس ایپ میں یہ فیچر دیئے جانے کی خوشخبری تو سنا دی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ کب سے یہ فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za مارک ذکر برگ نے فیس بک کی سینئرمینجمنٹ کو آئی فون سے اینڈرائڈ فون پر منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا

نیو یارک(آن لائن )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے …