Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے طلب کر لی

#paksa #paksa.co.za وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے طلب کر لی


اسلام آباد(پاکستان) وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے مانگ لی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے شریف خاندان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے نیب سے رائے مانگ لی ہے، وزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔

Check Also

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 84 برس کی عمر میں‌ انتقال کر گئے

لاہور: معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے، انہوں نے فلموں میں بھی …