Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وزیراعظم نے مقبولیت میں ایک اورسنگ میل عبور کر لیا

#paksa #paksa.co.za وزیراعظم نے مقبولیت میں ایک اورسنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد (پاکستان) وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت کے حوالے سے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے جس پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک پوسٹ میں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے کام کو سراہا اور اس کیساتھ ہی انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان سوشل میڈیا پر خاصے مقبول ہیں جنہیں رواں سال اگست کے مہینے میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے دنیا کے ساتویں سیاستدان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔

Check Also

وائی فائی سگنل کوبجلی میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ

بوسٹن:  امریکی ماہرین نے ایک خاص مٹیریل سے آلہ تیار کیا ہے جو وائرلیس انٹرنیٹ اوردیگر …