Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ آدمی جس کے ساتھ ایک وقت کا کھانا کھانے کے لئے آپ کو 32 کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za وہ آدمی جس کے ساتھ ایک وقت کا کھانا کھانے کے لئے آپ کو 32 کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) دنیا کا مہنگا ترین کھانا کتنے میں پڑ سکتا ہے؟ چند ہزار، یا شاید چند لاکھ روپے میں؟ نہیں جناب، پورے 32 کروڑ روپے میں۔ جی ہاں، اگر آپ امریکا کے سلیبرٹی بزنس مین اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے عظیم سرمایہ کار وارن بفٹ کے ساتھ لنچ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی جیب میں 32 کروڑ روپے ہونا ضروری ہیں

میل آن لائن کے مطابق وارن بفٹ نے لنچ کی یہ پیشکش سان فرانسسکوکے بے گھر افراد کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے کی ہے، ورنہ وہ کم ہی کسی کو وقت دیتے ہیں۔ ان کے ساتھ لنچ کے لیے پیشکش ایک نیلامی کی صورت میںکی گئی تھی جس کی قیمت گزشتہ روز 30لاکھ ڈالر سے زائد ہو چکی تھی۔ وہ اس سے پہلے 2012ءاور 2016میں بھی لنچ کی ایسی ہی پیشکش کر چکے ہیں اور 2016 میں ایک امریکی شہری نے 3.5 کروڑ ڈالر (تقریباً چار ارب پاکستانی روپے ) ادا کر کے یہ موقع حاصل کیا تھا۔

وارن بفٹ کے اثاثوں کی کل مالیت 82ارب ڈالر (تقریباً 82کھرب پاکستانی روپے ) ہے۔ وہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے شہرت رکھتے ہیں، خصوصاً وہ ٹیکنالوجی جو فلاح عامہ اور مستقبل کی دنیا کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہو۔ وہ دنیا بھر میں مفت انٹر نیٹ فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے جبکہ متعدد سنگین بیماریوں کے خاتمے کیلئے تحقیق پر بھی کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …