Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ جاندار جو بیک وقت مرد اور عورت دونوں ہوتا ہے

#paksa #paksa.co.za وہ جاندار جو بیک وقت مرد اور عورت دونوں ہوتا ہے

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) افزائش نسل کے لیے نر اور مادہ جانوروں کا ملاپ ایک اٹل حقیقت ہے لیکن اب آسٹریلوی سائنسدانوں نے شہد کی مکھیوں کے بارے میں ایک حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف سڈنی کے سائنسدانوں نے جدید تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ شہد کی مکھیوںکی ایک ایسی قسم بھی ہے جس کی مکھیاں نر اور مادہ دونوں کی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ مکھیاں بیک وقت ماں بھی ہوتی ہیں اور باپ بھی۔ان کے ہاں پیدا ہونے والی مکھیوں کے دو یا تین باپ ہوتے ہیں لیکن ماں نہیں ہوتی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”شہد کی مکھیوں کو ہم Haplodiploidکہتے ہیں۔ ان میں فرٹیلائزڈ انڈوں سے مادہ اور اَن فرٹیلائزڈ انڈوں سے نر پیدا ہوتے ہیں۔ تاہم مکھیوں کی اس قسم کو Gynandromorphsکہاجاتا ہے جن میں نر اور مادہ دونوں کے اعضاءہوتے ہیں لیکن ان کی جنس ایک ہی ہوتی ہے۔اس سے قبل مکھیوں کی اس قسم کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ پیدائش کے مراحل میں بگاڑ آ جانے کے باعث ان میں نر اور مادہ دونوں کے اعضاءبن جاتے ہیں لیکن ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ نشوونما میں بگاڑ نہیں بلکہ یہ مکھیوں کی باقاعدہ ایک قسم ہے۔ ان میں مادہ مکھیوں کی طرح اووری (Ovary)بھی ہوتی ہے اور نر مکھیوں کے جنسی اعضاءبھی، اور یہ باہم ملاپ سے بچے پیدا کرتی ہیں۔“

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …