Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ معروف آدمی جو شاپنگ کرنے گیا تو ایک ہی دکان سے 71کروڑ کی چیزیں خرید لیں

#paksa #paksa.co.za وہ معروف آدمی جو شاپنگ کرنے گیا تو ایک ہی دکان سے 71کروڑ کی چیزیں خرید لیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر اپنے بے مثال کھیل کی وجہ سے تو شہرت رکھتا ہی ہے، ساتھ ہی وہ اپنی امارت اور روپے پیسے کی نمائش کی وجہ سے بھی بہت جانا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ ایک سٹور پر گیا اور وہاں سے اتنی مہنگی شاپنگ کر ڈالی کہ سن کر آدمی کو یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق مے ویدرنے یہ شاپنگ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز میں واقع لگژری جیولری سٹور پیٹر مارکو سے کی۔ اس نے وہاں سے 6چیزیں خریدیں جن کی مالیت 53لاکھ ڈالر (تقریباً71کروڑ24لاکھ روپے) تھی۔

رپورٹ کے مطابق ان 6اشیاءمیں 25لاکھ ڈالر(تقریباً 33کروڑ 60لاکھ روپے) مالیت کا ڈائمنڈ بریسلیٹ، 23لاکھ ڈالر (تقریباً 30کروڑ 91لاکھ روپے) کی 30قیراط وی وی ایس انگوٹھی، 2پاﺅنڈ ییلو گولڈ کیوبن نیکلس اور تین گھڑیاں شامل تھیں۔41سالہ مے ویدر جس کے اثاثوں کی مالیت 1ارب ڈالر سے زائد ہے، وہ تین ذاتی جہازوں کا مالک بھی ہے اورقبل ازیں اس سے بھی مہنگی اشیاءخرید چکا ہے۔ چند ماہ قبل اس نے 1کروڑ 80لاکھ ڈالر(تقریباً 2ارب41کروڑ97لاکھ روپے) کی ایک گھڑی خریدی تھی۔ اس گھڑی میں 239ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …